- کسٹمز کے لیے رجسٹریشن
- رجسٹریشن کی دوبارہ تصدیق WeBOC
- رجسٹریشن کی اقسام
- تاجر کے طور پر رجسٹریشن
- کسٹمز ایجنٹ کے طور پر رجسٹریشن
- بانڈڈ کیریئرز کے طور پر رجسٹریشن
- شپنگ لائن کے لیے رجسٹریشن
- ویئر ہاؤس کے لیے رجسٹریشن
- اشیاء کی تفصیلات کی فراہمی اور کلیئرنس کے لیے انٹرنیٹ سے چلنے والا ون کسٹمز نظام
اشیاء کی تفصیلات کی فراہمی اور کلیئرنس کے لیے انٹرنیٹ سے چلنے والا ون کسٹمز نظام
WeBOCاندرونی طور پر تیار کردہ انٹرنیٹ سے چلنے والا نظام ہے جس میں درآمد اور برآمد کی جانے والی اشیاء خودکار طریقےسے کلیئر کی جاتی ہیں۔ یہ نظام پاکستان کسٹمز اور PRAL نے مل کر تیار کیا ہے اور یہ پہلی بار آزمائشی طور پر پورٹ محمد بن قاسم پر شروع کیا گیا تھا۔ اس کے بعد WeBOC کو دیگر ٹرمینلز اور کسٹمز سٹیشنز پر بھی شروع کیا گیا۔
اس وقت WeBOC کے رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 45 ہزار سے زائد ہے، ان میں کاروباری افراد اور حکومتی محکمے( انسداد منشیات کا ادارہ، انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ، سٹیٹ بینک آف پاکستان، وزارت ماحولیات، ریلوے، انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ، گاڑیوں کی رجسٹریشن کا صوبائی ادارہ، کمرشل بینکس وغیرہ) بھی شامل ہیں۔
اس وقت 30 فیصد درآمدی اشیاء کو فوری طور پر کلیئر کیا جاتا ہے( گرین چینل۔ بغیر کسی مداخلت کے)، 49 فیصد اشیاء کو اپ لوڈ کی گئی دستاویزات کی بنیاد پر کلیئر کیا جاتا ہے(ییلو چینل) اور 21 فیصد اشیاء کو انتہائی خطرے والی اشیاء تصور کیا جاتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس نظام کی بدولت ملک بھر میں کسٹمز کی کلیئرنس ایک ہی طرح سے ہوتی ہے۔
اس کے ماڈیولز میں اشیاء کی تفصیلات، ویئر ہاؤسنگ اور بریک بلک کو ہینڈل کرنے کا ماڈیول، افغانستان کےلیے کمرشل ٹرانزٹ کارگو کو ہینڈل کرنے کا ماڈیول، مینوفیکچرنگ بانڈز، بارڈر کسٹمز سٹیشنز سے ٹرانزٹ اور کلیئرنگ شامل ہیں۔WeBOC کی بنیادی خصوصیات میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
- بغیر کاغذوں والا نظام۔ آن لائن اشیاء کی تفصیلات اور آن لائن ادائیگی
- اشیاء کی تفصیلات کی ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے فائلنگ کا نظام
- رسک مینجمنٹ کا نظام( گرین، ییلو، ریڈ چینلز)
- شفافیت( یعنی ٹریڈ کے لیے کسی غیر یقینی صورتحال کا نہ ہونا، کسٹمز کے ساتھ رابطہ کم سے کم ہونا)
- کسٹمز کے تمام افعال کسٹمز کا سٹاف آن لائن سرانجام دیتا ہے۔
- اشیاء کے مالکان اور پورٹ کے حکام کے ساتھ ای ڈی آئی کے ذریعے رابطہ کاری
- تاجروں اور کلیئرنگ ایجنٹس کے ساتھ آن لائن رابطہ کاری
- معائنوں میں 100 فیصد سے 30 فیصد تک کمی
- درآمد کنندہ کے نمائندے/کلیئرنگ ایجنٹ کی موجودگی ضروری نہ ہونا
- معائنے کی رپورٹس اور تصاویر کی بنیاد پر جائزہ
- پہلے آنے والی اشیاء کو پہلے کلیئر کیا جاتا ہے
- آن لائن جائزے کا طریقہ کار
- کسٹمز اور تجارت کے لیے آن لائن فیصلے کے طریقوں کی موجودگی
- سخت تر کنٹرولز اور ضابطے(تمام سرگرمیوں کے مکمل لاگ کی تیاری)
- کلیئرنگ کے لیے کم سے کم واجبات